اردو

urdu

ETV Bharat / state

'اگرمیرے پیچھے ای ڈی لگائیں گے تو میں ان کی سی ڈی جاری کردوں گا' - ncp state president jayant patil

بھارتیہ جنتاپارٹی کو الوداع کہ کر مہاراشٹر حکومت کے سابق وزیر اور قدآور رہنما ایکناتھ کھڈسے نے جمعہ کے روز شردپوار کے موجودگی میں باقاعدہ طو رپر این سی پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

ایکناتھ کھڈسے
ایکناتھ کھڈسے

By

Published : Oct 24, 2020, 9:28 PM IST

این سی پی میں شامل ہونے کے بعد کھڈسے نے مرکز کی مودی سرکار پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مرکز کی جانب سے مسلسل ای ڈی کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ' اگر یہ لوگ میرے پیچھے ای ڈی لگائیں گے تو میں ان کی ایک سی ڈی جاری کردوں گا۔'

انھوں نے مزید کہا کہ اس کے بعد مہاراشٹر سے لے کر دہلی تک سیاسی حلقوں میںہلچل پیدا ہوجائے گی۔

کھڈسے نے واضح نہیں کیا کہ اس سی ڈی میں بی جے پی کے کس رہنما کے خلاف اور کون سے مواد شامل ہیں۔

واضح رہے مہاراشٹر بی جے پی کے سابق رہنما ایکناتھ کھڈسےاپنی بیٹی روہنی کھڈسے جو کہ جلگاؤں ڈسٹرکٹ بینک کے صدر ہیں کے ساتھ این سی پی میں شامل ہوگئیں۔

ریاستی صدر جینت پاٹل نے این سی پی کے ریاستی دفتر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں پارٹی سربراہ شرد پوار کی موجودگی میں این سی پی کا خیرمقدم کیا۔

اس موقع پر این سی پی کے متعدد سرکردہ رہنما اور شمالی مہاراشٹر کے مختلف اعلی عہدیدار موجود تھے۔

مزید پڑھیں:مہاراشٹر: جشن عید میلاد النبی کے جلوس نکالنے کی مشروط اجازت

این سی پی رہنماؤں نے کھڈسے کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور امید کی کہ ان کی آمد سے پارٹی کو مزید تقویت اور کامیابی ملے گی۔

ایکناتھ کھڈسے نے این سی پی کو یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ وہ بی جے پی کے لئے جو محنت کر چکے ہیں اس سے زیادہ وہ این سی پی کے لئے زیادہ محنت کریں گے اور ایمانداری کے ساتھ این سی پی کی طاقت بڑھانے کی کوشش کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details