اورنگ آباد:بزم شگفتہ ادب اور مطلع ادب فاؤنڈیشن کے تحت ایک شام نثر نگاروں کے نام سے اورنگ آباد شہر کے وزیر منزل دیوڑھی میں رکھا گیا بین الاقوامی شہرت یافتہ افسانہ نگار محمود شکیل کی صدارت میں منعقدہ اس تقریب میں معروف شاعر و نقاد ارتکاز افضل، بابائے افسانچہ عظیم راہی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شامل ہوئے۔ شام نثر پروگرام کا آغاز قرآن پاک کی آیتوں سے کیا گیا۔ Ek Sham Program Under Bazm e Shagufta Adab aur Matla Adab Foundation in Aurangabad
Ek Sham Programme in Aurangabad اورنگ آباد میں ایک شام نثر نگاروں کے نام پروگرام کا اہتمام - Bazm e Shagufta Adab aur Matla Adab Foundation
ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں بزم شگفتہ ادب اور مطلع ادب فاؤنڈیشن کے تحت ایک شام نثر نگاروں کے نام سے پروگرام رکھا گیا جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ افسانہ نگار محمود شکیل معروف شاعر و نقاد ارتکاز افضل، بابائے افسانچہ عظیم راہی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شامل ہوئے۔ Bazm e Shagufta Adab aur Matla Adab Foundation in Aurangabad

یہ بھی پڑھیں:
بعد ازاں ڈاکٹر قاضی نوید نے پروگرام کے مقاصد پر روشنی ڈالی اور قاضی نوید نے یوں ہوتا تو کیا ہوتا اس افسانے سے محفل کی شروعات کی۔ اس کے بعد سر سید کالج کے شعبۂ عربی کے صدر ڈاکٹر مصطفیٰ خیری اور دیگر کئی لوگوں نے اپنی تخلیقات سنا کر خوب داد و تحسین حاصل کی۔ معروف قلم کار سمیع الدین اطہر کی تحریر کردہ کتاب کا اجرا ڈاکٹر ارتکاز افضل اور محمود شکیل کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ خبر کے مطابق اس پروگرام کی نظامت پروفیسر فیاض فاروقی نے انجام دی۔ اس موقع پر مرحوم الیاس فرحت اور جاوید امان کو خراج تعزیت پیش کیا گیا۔