اردو

urdu

ETV Bharat / state

بگ باس اداکار اعجاز خان کو 14 دنوں کی عدالتی تحویل - ajaz khan case

بگ باس اداکار اعجاز خان کو ویڈیو شیئرنگ ایپ 'ٹِک ٹاک' پر متنازع ویڈیو بنانے پر عدالت نے انہیں 14 دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا ۔

بگ باس اداکار اعجاز خان کو 14 دنوں کی عدالتی تحویل

By

Published : Jul 20, 2019, 10:34 PM IST


عدالت سے باہر نکلنے کے دوران اعجاز خان نے کہا کہ 'مجھے قانون پر بھروسہ ہے لیکن میرے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے'۔

بگ باس اداکار اعجاز خان کو 14 دنوں کی عدالتی تحویل

عدالتی تحویل میں بھیجے جانے کے بعد ان کی وکیل نازنین کھتری نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اعجاز خان کے ضمانت کی عرضی عدالت میں داخل کی ہے جس پر پیر کے روز سماعت ہوگی۔

ہفتے کے روز اعجاز خان کو ممبئی پولیس کے سائبر پولیس اسٹیشن نے معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ 'ٹِک ٹاک' پر متنازع ویڈیو میں ممبئی پولیس کا مذاق اڑانے پر گرفتار کیا تھا۔

اعجاز خان نے ہجومی تشدد میں تبریز انصاری کی موت سے متعلق ٹک ٹاک پر '07 گروپ' کی ویڈیو کی حمایت کی تھی مذکورہ ویڈیو میں انہوں نے پولیس کی تضحیک بھی کی تھی۔

خیال رہے کہ اعجاز خان کی اہلیہ نے نے اپنے شوہر کو بے گناہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں کمزور اور بے گناہوں کے حق میں آواز اٹھانے کی سزا ملی ہے۔

گذشتہ روز عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ان کے شوہر کو کچھ لوگوں کے کہنے پر نشانہ بنایا جارہا ہے اور انہیں زبردستی ہراساں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے اعجاز خان کی رہائی اور انصاف کے لیے لوگوں سے مدد کی اپیل بھی کی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details