ریاست مہاراشٹر کے ضلع تھانے میں ایک لڑکی کے ساتھ جنسی ہراسانی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ دراصل تھانے میں پولیس نے مبینہ طور پر ایک خاتون اور اس کے دو مرد دوستوں کو زدوکوب کرنے کے الزام میں آٹھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ یہ واقعہ تھانے ضلع کے کلیان علاقے میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کا ہے۔
خاتون اپنے دوست کی سالگرہ منانے کے بعد الہاس نگر سے آٹو رکشا میں گھر لوٹ رہی تھی۔ آٹو ڈرائیور نے مبینہ طور پر خاتون کو چھیڑنا شروع کر دیا۔ خوفزدہ ہوکر خاتون نے مدد کے لئے اپنے دو دوستوں کو موقع پر بلایا۔
تاہم یہ الزام لگایا گیا ہے کہ ڈرائیور نے سڑک پر ہی ان تینوں کو پیٹنا شروع کردیا۔ بعد میں متعدد افراد جمع ہوگئے اور آٹو ڈرائیور کے ساتھ مل کر خاتون اور اس کے دوستوں کو پیٹنا شروع کر دیا۔