اردو

urdu

ETV Bharat / state

Lashkar Wali Eidgah Jogging Track Case: مالیگاؤں میں زیر تعمیر جاگنگ ٹریک کے خلاف احتجاج

مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کے کیمپ علاقے میں واقع تاریخی لشکر والی عیدگاہ پر Lashkarwali Eidgah زیرِ تعمیر جاگنگ ٹریک کے سبب مسلمانانِ شہر میں تشویش کا ماحول دیکھا جارہا ہے۔ Jogging Track On Lashkarwali Eidgah

Jogging Track On Lashkarwali Eidgah: مالیگاؤں میں زیر تعمیر جاگنگ ٹریک کے خلاف احتجاج
Jogging Track On Lashkarwali Eidgah: مالیگاؤں میں زیر تعمیر جاگنگ ٹریک کے خلاف احتجاج

By

Published : Mar 1, 2022, 7:48 PM IST

اس معاملے میں شروعاتی دنوں سے جمعیتہ علماء اور دیگر مذہبی و ملی تنظیمیں مسلسل کوشش کرتی نظر آرہی ہیں۔ اس تعلق سے عیدگاہ بچاؤ کمیٹی مالیگاؤں اور شہر کی مشترکہ تنظیموں کے ذمہ داران نے آج ایڈیشنل کلکٹر آفس کے احاطے میں اپنا احتجاج درج کروایا اور اس موقع پر درجنوں کارکنان نے نعرے بازی کرتے ہوئے کہا ایک ہی ہمارا نعرہ ہے، ہمیں عیدگاہ بچانا ہے۔ Jogging Track On Lashkarwali Eidgah

Lashkar Wali Eidgah Jogging Track Case: مالیگاؤں میں زیر تعمیر جاگنگ ٹریک کے خلاف احتجاج

اس سلسلے میں آل انڈیا امام کونسل کے صدر و عیدگاہ بچاؤ کمیٹی کے کنوینر مولانا عرفان ندوی نے کہا کہ آج شہر کی 80 فیصد آبادی مسلمانوں کی ہے، جن کا مذہبی تعلق لشکروالی عیدگاہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے مسلمانوں کا عیدگاہ کے تعلق سے کہنا ہے کہ اگر وہ عیدین کی نمازیں عیدگاہ میں ادا نہیں کرتے تو لگتا ہی نہیں کی عید ہوئی ہے۔ Lashkarwali Eidgah

مولانا نے مزید کہا کہ عیدگاہ پر زیرِ تعمیر جاگنگ ٹریک کی وجہ سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی جارہی ہے اور ایک سازش کے تحت اس شہر کے امن و امان کو بھی خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ Jogging Track On Lashkarwali Eidgah

یہ بھی پڑھیں: Lashkar Wali Eidgah Jogging Track Case: مالیگاؤں جاگنگ ٹریک معاملہ پر جمعیتہ العلماء کورٹ سے رجوع ہوگی

انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد عیدگاہ پر زیرِ تعمیر جاگنگ ٹریک کے کام کو رکوایا جائے اور جاگنگ ٹریک کو شہر کے کسی دوسرے مقام پر منتقل کر دیا جائے تاکہ اس شہر میں امن و امان کی فضا برقرار رہے۔ Jogging Track On Lashkarwali Eidgah

ABOUT THE AUTHOR

...view details