اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں جلوس محمدی نہیں نکالا گیا - جلوسں محمدی

پچھلے تیس برس میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ اورنگ آباد میں جلوسں محمدی نہیں نکالا گیا۔

شہر میں پچھلے تیس سال سے عید میلاد النبی کے موقع پر جلوس محمدی نکالنے کا رواج ہے
شہر میں پچھلے تیس سال سے عید میلاد النبی کے موقع پر جلوس محمدی نکالنے کا رواج ہے

By

Published : Oct 30, 2020, 11:24 AM IST

Updated : Oct 30, 2020, 11:41 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں عید میلاد النبی کے موقع پر شہر میں متعدد تقاریب کا انعقاد ہوتا ہے، لیکن عالمی مہلک وبا کورونا وائرس کی وجہ سے یہ تمام تقاریب اور جلوس پر پابندی عائد کی گئی ہے، تاکہ کوئی عید میلادالنبی کے موقع پر اورنگ آباد میں جلوس محمدی نہ نہیں نکال سکے۔

اورنگ آباد نے میں جلوس نہیں نکلا

واضح رہے کہ شہر اورنگ آباد میں جلوس محمدی پچھلے تیس برسوں سے نکالا جاتا تھا۔

اس جلوس میں برادران وطن بھی بڑھ چڑھ کر حصے لیتے تھے اور عاشقان رسول پر پھولوں کی بارش کرتے تھے۔

رواں برس کورونا کے سبب جلوس محمدی کی اجازت نہیں دی گئی

لیکن اس مرتبہ کورونا وباء کے پیش نظر جلوس نہیں نکالا گیا۔

واضح رہے کہ سیرت کمیٹی کو پولیس انتظامیہ نے علامتی جلوس کی اجازت دی ہے لیکن اس جلوس کے تقاضے پورے نہیں ہوتے ہیں۔ اس لیے اس سال شہر میں جلوس نہیں نکالا جائے گا۔

شہر میں پچھلے تیس سال سے عید میلاد النبی کے موقع پر جلوس محمدی نکالنے کا رواج ہے، اس جلوس میں تمام طبقات کے لوگ شامل ہوتے تھے۔

شہر میں پچھلے تیس سال سے عید میلاد النبی کے موقع پر جلوس محمدی نکالنے کا رواج ہے

رواں برس کورونا کے سبب جلوس محمدی کی اجازت نہیں دی گئی جس کی وجہ سے جلوس محمدی منسوخ کردیا گیا ہے۔

اس بات کی اطلاع سیرت کمیٹی کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شیخ مرتضیٰ نے دی تھی، تاہم پولیس کمشنر ڈاکٹر نکھل گپتا نے شہریان سے پرامن طریقے پر تہوار منانے کی اپیل کی تھی۔

Last Updated : Oct 30, 2020, 11:41 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details