کورونا وبا کے سائے میں پورا رمضان گزر گیا اب خریداری کی بھی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ مسلمانوں نے بھی سادگی سے عید الفطر منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
اورنگ آباد میں کورونا کے خوف سے عید کے بازار بند - اورنگ آباد ضلع بیوپاری مہا سنگھ
ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں بھی لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کی وجہ سے عید کے موقع پر بیوپاریوں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔
اورنگ آباد میں کورونا کے خوف سے عید کے بازار بند
بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں ان کی سال بھر کی کمائی ہو جاتی تھی دو مہینے پہلے سے ہی سامان اسٹاک کیا جاتا تھا لیکن اس بار سب کچھ کورونا وائرس اور لوک ڈاؤن کی وجہ سے پورا مارکیٹ تھم سا گیا ہے۔ اورنگ آباد ضلع بیوپاری مہا سنگھ کے صدر جگن ناتھ کالے نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ مسلمانوں کے مقدس تہوار کے موقع پر بیوپاری ان کے خدمت نہیں کر پائیں۔