ممبئی: تعلیم ہی ہم کو زندگی میں سرخروئی عطا کرتی ہے اور علم کی دولت سے مالا مال ہوکر ایک انسان معاشرے میں بہتر زندگی گزارنے کے لائق بن جاتا ہے، اس کا اظہار مشہور ماہر تعلیم اور سابق راجیہ سبھا رکن ڈاکٹر اختر حسن رضوی نے کیا اور مزید کہا کہ موجودہ نصاب کو مزید بہتری کی ضرورت ہے جو کہ تین چار عشرے پُرانا ہوچکا ہے۔ انہیں نے لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیا۔ Special focus on girls' education
اختر حسن رضوی نے یہاں رضوی ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام فاونڈرڈے اور موصوف کی سالگرہ پر منعقدہ ایک شاندار تقریب سے خطاب کے دوران 1982میں قائم کیے گئے تعلیمی ادارے کا مقصد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا مقصد متوسط طبقے کے بچوں کو بہتر سے بہتر تعلیم دینا رہا ہے، ایک عرصے سے شمال مغربی علاقے باندرہ میں واقع متعدد ہ وینٹ اسکولوں کے باہر اپنے بچوں کو نرسری اور کے جی میں داخلہ کے لیے صبح سویرے ان اسکولوں کے باہر قطار میں کھڑے رہتے ہیں اور اس مقصد میں ایک حد کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ Event organized by Rizvi Education Society
انہوں نے کہاکہ 'آج کل کا نصاب تیس چالیس سال پراناہوچکا ہے اور اس کے انداز میں تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔اس لیے حالات اور ماحول میں واقع تبدیلی کے ساتھ بہتر کرنا ہوگا۔ اس موقع پر اختر رضوی کی اہلیہ اور تعلیمی ادارہ کی۔ روح رواں روبینہ اختر نے کہاکہ ہمارا مقصد طلباء وطالبات کی بہترین تعلیمی کے ساتھ ہے، اُن کی بہترین تربیت بھی ہے۔