ای ڈی کی ٹیم پولیس اور مرکزی پولیس فورسز کے ساتھ انل دیشمکھ کے گھر پہنچی، یہ ایک سخت ترین کارروائی سمجھی جارہی ہے۔
انل دیشمکھ کی رہائش گاہ پر ای ڈی کا چھاپہ - اردو نیوز ناگپور
مہاراشٹر کے ناگپور میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے آج دوسری مرتبہ مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ہے۔
انل دیشمکھ
ذرائع نے بتایا کہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) خواتین کی بٹالین ان کے گھر کے باہر تعینات ہے۔ ذرائع کے مطابق دیشمکھ اس وقت گھر میں نہیں ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ممبئی پولیس کے سابق کمشنر پرم بیر سنگھ نے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کو خط لکھ کر وزیر اعلیٰ انل دیشمکھ پر بدعنوانی کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
Last Updated : Jun 25, 2021, 4:17 PM IST