کولہاپور: ریاست مہاراشٹر کے کولہاپور میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سینئر رہنما حسن مشرف کے گھر صبح چھ بجے سے ای ڈی اہلکار پہنچے اور کارروائی شروع کی۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے افسران نے مہاراشٹر کے سابق وزیر حسن مشرف کے مختلف ٹھکانوں پر چھاپہ مارا۔ ای ڈی کے افسران نے بیک وقت چار مقامات ہڈپسر، امنورا، کونڈھوا اور پنے یونیورسٹی روٹ پر ایک ساتھ تلاشی شروع کی۔ رات دیر گئے پنے پہنچنے والے افسران نے شوگر ملوں میں بدعنوانی سے متعلق معاملے میں تلاشی مہم شروع کی۔ ای ڈی ذرائع نے بتایا کہ افسران نے آج صبح پنے پہنچنے سے پہلے کولہاپور کے کاگل بنگلے کی تلاشی بھی لی۔ED Raids Places Linked to Hasan Mushrif
ED Raids Places Linked to Hasan Mushrif این سی پی کے سینیئر رہنما حسن مشرف سے جڑے کئی مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں بدھ کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما اور مہاراشٹر کے سابق وزیر حسن مشرف کے مختلف ٹھکانوں پر چھاپہ مارا۔ ED Raids Hassan Musharraf House
واضح رہے کہ بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) رہنما کریٹ سومیا حسن مشرف پر مسلسل بدعنوانی کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔انہوں نے پہلے بھی دعوی کیا تھا کہ حسن مشرف منی لانڈرنگ اور بے نامی لین دین میں ملوث ہیں۔ سومیا نے کہا تھا کہ حسن مشرف اور ان کے خاندان کے لوگوں کے نام پر کئی کمپنیاں ہیں، دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ ان کمپنیو کی کولکتہ میں شیل کمپنیوں کے ساتھ لین دین ہے، تمام دستاویزات ای ڈی اور انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کو دئے گئے، کریٹ سومیا نے حسن مشرف کی بیوی اور ان کے بیٹے نوید کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا ان الزامات کے بعد حسن مشرف نے ایک پریس کانفرنس بھی کی تھی اور کہا تھا کہ ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد و جھوٹے ہیں۔ ED Raids Hassan Musharraf House
یہ بھی پڑھیں :Nana Patole On ED Action: 'مرکزی حکومت کی ایجنسیوں کے ذریعے کانگریس قیادت کو ہراساں کرنے کی کوشش'