مہاراشٹر کے ناگپور میں جمعرات کے روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے معروف وکیل ستیش اوکے اور ان کے بھائی پردیپ اوکے کے گھر پر چھاپہ ماری کی اور ستیش اوکے کو پوچھ گچھ کے لیے حراست ED arrests lawyer who targeted Fadnavisمیں لے لیا۔ ستیش اوکے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کے خلاف مہم چلانے اور دو انتخابات میں ان کے خلاف عرضی دائر کرنے کے لیے مشہور ہیں۔
ای ڈی کے کارروائی کے بعد ستیش اوکے کے چھوٹے بھائی پردیپ اوکے نے بتایا کہ آج کی کارروائی کے دوران صرف لیپ ٹاپ اور موبائل ضبط کیا گیا ہے۔ کیونکہ دیویندر فڑنویس کے خلاف تمام ثبوت لیپ ٹاپ اور موبائل میں موجود تھے۔ میڈیا والوں سے بات کرتے ہوئے پردیپ اوکے نے کہا کہ میرے بھائی ستیش اوکے نے کئی معاملات میں دیویندر فڑنویس کے خلاف عدالت میں عرضی داخل کی ہے۔ عدالت آنے والے دنوں میں فیصلہ سنا سکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل میں ان کے بھائی کے نمائندگی میں آر ٹی آئی کارکن موہنیش جبل پورے نے اگست ۔ ستنبر 2019 میں دو معاملہ درج کرائی تھی جس میں ایکسس بینک کے لیے کام کرنے والی فڑنویس کی بیوی امرتا کے خلاف مختلف مبینہ کاموں کے لیے انکوائری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ فڑنویس پر الزام ہے کہ انہوں نے چیف منسٹر کے طور پر اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے مختلف سرکاری محکموں کے تنخواہوں کے کھاتوں کو پبلک سیکٹر کے بینکوں سے ایکسس بینک میں منتقل کیا تھا۔