اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jet Airways Founder Arrested جیٹ ایئرویز کے بانی نریش گوئل بینک فراڈ معاملے میں گرفتار - Naresh Goyal Arrested in money laundering case

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کینرا بینک میں 538 کروڑ روپے کے مبینہ بینک فراڈ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں جمعہ کی رات دیر گئے جیٹ ایئرویز کے بانی نریش گوئل کو گرفتار کیا۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ پوری خبر پڑھیں... ED Arrests Naresh Goyal in Bank Fraud-linked Money Laundering Case

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 2, 2023, 7:58 AM IST

Updated : Sep 2, 2023, 9:08 AM IST

ممبئی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جیٹ ایئرویز کے بانی نریش گوئل کو کینرا بینک سے 538 کروڑ روپے کے دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ گوئل کو جمعہ کو منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (PMLA) کے تحت مرکزی ایجنسی کے دفتر میں طویل پوچھ گچھ کے بعد انہیں حراست میں لیا گیا تھا۔ انہیں آج ممبئی کی خصوصی پی ایم ایل اے عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں ای ڈی ان کی تحویل طلب کرے گی۔

یہ مقدمہ اس سال مئی میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی طرف سے درج کی گئی ایف آئی آر پر مبنی ہے۔ جمعہ کو، سی بی آئی نے جیٹ ایئرویز کے چیئرمین، ان کی اہلیہ اور دیگر کے خلاف 538 کروڑ روپے کے مبینہ بینک فراڈ کیس میں ایف آئی آر درج کی ہے۔

جیٹ ایئرویز (انڈیا) لمیٹڈ، نریش گوئل، ان کی اہلیہ انیتا نریش گوئل، گورانگ آنند شیٹی اور نامعلوم سرکاری ملازمین اور نجی افراد کو ایف آئی آر میں ملزم کے طور پر درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق، کینرا بینک، سی جی ایم، ممبئی کے ریکوری اینڈ لیگل سیکشن نے دھوکہ دہی، مجرمانہ سازش، مجرمانہ دھوکہ دہی اور بدعنوانی کے مبینہ جرائم کے سلسلے میں شکایت کی ہے۔

مزید پڑھیں: Lalu Yadav Properties Attached لالو خاندان کی 6 کروڑ کی جائیداد اٹیچ، نوکری کے بدلے زمین پر ای ڈی کی کارروائی

نریش جگدیشرائے گوئل، انیتا نریش گوئل، گورانگ آنند شیٹی اور نامعلوم سرکاری ملازمین اور دیگر نے کینرا بینک کو 538.62 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ جیٹ ایئرویز (انڈیا) لمیٹڈ کے کھاتوں کے فرانزک آڈٹ میں فنڈز میں ہیرا پھیری اور پیسے کے غلط استعمال جیسی فراڈ کی باتوں کا انکشاف ہوا۔ اس سے پہلے بدھ کو ای ڈی نے جیٹ ایئرویز کے سابق پروموٹر اور اس کے ساتھیوں کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں دہلی اور ممبئی سمیت کئی شہروں میں چھاپے مارے تھے۔

(اے این آئی)

Last Updated : Sep 2, 2023, 9:08 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details