نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے منگل کو ایکناتھ شندے کی قیادت والی بالا صاحبابنچی شیوسینا کو دو تلواریں اور ایک ڈھال کا نشان الاٹ کیا۔EC On Eknath Shinde
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو بھیجے گئے ایک خط میں کمیشن نے کہا 'آپ کی درخواست پر غور کرنے کے بعد، آپ کے گروپ کو پہلے ہی پارٹی کا نام بالاصاحبانچی شیوسینا الاٹ کر دیا گیا تھا۔ اسی سلسلے میں آپ کی جماعت کو انتخابی نشان دو تلواریں اور ایک ڈھال الاٹ کیا گیا ہے۔ آپ کے تجویز کردہ نشان کمیشن کے ذریعہ نوٹی فائڈ آزاد نشان نہیں ہے۔