اردو

urdu

ETV Bharat / state

ناگپور میں زلزلے کے جھٹکے - زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگپور کے شمال مشرقی علاقے میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ناگپور میں زلزلے کے جھٹکے
ناگپور میں زلزلے کے جھٹکے

By

Published : Oct 27, 2020, 2:00 PM IST

زلزلہ سے متعلقہ قومی ادارے کے مطابق، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.3 تھی۔

زلزلہ صبح ساڑھے چار بجے ناگپور کے شمال مشرق میں 96 کلومیٹر ریکارڈ کیا گیا۔

زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی خبر موصل نہیں ہوئی ہے۔

ناگپور میں زلزلے کے جھٹکے

واضح رہے کہ چلی کے ساحلی شہر آئیکیوک میں کل زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

امریکی ارضیاتی سروے نے بتایا تھا کہ اتوار کو آئے زلزلے کی شدت ریکٹرسکیل پیمانے پر 5.4 درج کی گئی تھی۔

سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز 20.0209 ڈگری جنوبی طول البدل اور 70.8901 ڈگری مغربی عرض البلد پر دس کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 21 اکتوبر کو آئس لینڈ کی وزیراعظم کے راست انٹرویو کے دوران زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ کچھ دیر کے لیے کیٹرین جیکب دوتریس کے چہرہ پر تشویش چھاگئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details