اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں ونچت اگھاڑی کا ڈفلی بجاؤ آندولن - ونچت لیڈر

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ونچت بہوجن اگھاڑی کی جانب سے حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کرنے کے تئیں انوکھا احتجاج کیا گیا۔ ونچت کے کارکنوں نے شہر کے سینٹرل بس اسٹینڈ پر ڈفلی بجاؤ آندولن کے تحت احتجاجی مظاہرہ کیا۔

Duffy Play Movement of Vanchat Aghari in Aurangabad
اورنگ آباد میں ونچت اگھاڑی کا ڈفلی بجاؤ آندولن

By

Published : Aug 12, 2020, 10:53 PM IST

اورنگ آباد کے سینٹرل بس اسٹینڈ پر پہنچ کر ونچت بہوجن اگھاڑی کی جانب ڈھول بجاؤ آندولن کیا گیا۔ جہاں سرکار کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔

اورنگ آباد میں ونچت اگھاڑی کا ڈفلی بجاؤ آندولن

اس موقع پر پولیس نے سینکڑوں مظاہرین کو حراست میں لیکر بعد میں رہا کردیا۔ مظاہرین کا الزام ہے کہ کورونا کے نام پر حکومت غریبوں اورمسکینوں کو بھوک مری کا شکار بنا رہی ہے۔

ونچت لیڈروں نے فوری ایس ٹی بس سروس بحال کرنے اور ان لاک کو حقیقی ان لاک میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔

ان کا الزام ہے کہ حکومت نے تین فیصد لوگوں کی آڑ میں پچانوے فیصد لوگوں کو یرغمال بنالیا ہے جس سے عام آدمی بھوک مری کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details