اردو

urdu

By

Published : Aug 5, 2020, 4:47 PM IST

ETV Bharat / state

موسلا دھار بارش کے سبب ہرسول تالاب کی سطح میں اضافہ

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں آصف جاہی دور میں بنایا گیا ہرسول تالاب آج بھی شہر کی نصف آبادی کی پیاس بجھانے کا کام کرتا ہے۔

Due to heavy rains, the level of Hersol pond increased
موسلا دھار بارش کے سبب ہرسول تالاب کی سطح میں اضافہ

اورنگ آباد میں موسلا دھار بارش کے سبب ہرسول تالاب کی سطح آبی اضافہ ہوگیا ہے۔ ندی کے کنارے رہنے والے لوگوں میں خوف وہراس دیکھا جا رہا ہے۔

موسلا دھار بارش کے سبب ہرسول تالاب کی سطح میں اضافہ

واضح رہے کہ اورنگ آباد میں سنہ 2006 میں ہرسول تالاب بھرنے کے بعد کھام ندی میں باڑ آنے سے ہلال کالونی، جلال کالونی اور اطراف کی بستیاں باڑ کی زد میں آگئی تھیں، اس سال چونکہ بارش اچھی ہوئی ہے اس لیے ہرسول تالاب کی سطح خطرے کے نشان تک پہنچ گئی ہے، جس کی وجہ سے بستیوں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

آبی سطح میں اضافے سے مقامی لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا ہے، مقامی لوگوں کو نقل مکانی کی ہدایت دی گئی ہے، لیکن جنگی پیمانے پر اقدامات نہ کیے گئے تو حالات قابو سے باہر ہونے کا اندیشہ ہے۔

موسلا دھار بارش کے سبب ہرسول تالاب کی سطح میں اضافہ

اورنگ آباد میونسپل انتظامیہ نے بتایا ہے کہ شہر میں لگاتار بارش ہونے سے ہرسول تالاب تقریبا بھر چکا ہے تالاب بھرنے سے ندی کے قریب رہنے والے لوگوں کو لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ وہ اپنا قیمتی سامان لے کر اپنا گھر خالی کردیں اور اپنے رشتہ داروں کے پاس چلے جائیں۔

موسلا دھار بارش کے سبب ہرسول تالاب کی سطح میں اضافہ

ساتھ ہی میونسپل انتظامیہ نے اس معاملے کو لے کر ایک ٹیم بھی بنائی ہیں جو لوگوں کی مدد کے لئے تیار ہے۔ اگر ندی میں سیلاب آجاتا ہے تو لوگوں کو ایمرجنسی میں دو سرکاری اسکولوں میں رہنے کے لئے جگہ دی جائے گی۔

موسلا دھار بارش کے سبب ہرسول تالاب کی سطح میں اضافہ

ہرسول تالاب بھرنے کے بعد اورنگ آباد میونسپل انتظامیہ نے اعلان کرکے اپنے آپ کو محفوظ کر لیا ہے لیکن اگر ندی کے قریب رہنے والے لوگوں کا سیلاب کے پانی سے کوئی جانی اور مالی نقصان ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری کس کی ہوگی یہ دیکھنے والی بات ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details