اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد کو نشہ مکت شہر بنانے کے لیے مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل و دعا فاؤنڈیشن کی جانب سے آئی جے فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں کے لیے مختلف پروگرام منعقد کیے گئے ہیں یہ فیسٹیول بیس دنوں تک جاری رہے گا ۔ 'اورنگ آباد نشہ مکت مشن' کے تحت رکن پارلیمان امتیاز جلیل کے زیر سرپرستی و دعا فاؤنڈیشن کی طرف سےIJ FEST کرکٹ ٹورنامنٹ کا شہر کے عام خاص میدان پر افتتاح عمل میں آیا۔ اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاح وزیر زراعت عبدالستار اور ضلع کلکٹر آسک کمار پانڈے کے ہاتھوں کیا گیا۔ IJ Fest In Aurangabad
افتتاحی تقریب میں وزیر زراعت عبدالستار، رکن پارلیمان امتیاز جلیل ضلع کلکٹر آستک کمار پانڈے، آئی پی ایس آفیسر مکشدا پاٹل ، ڈی آئی جی ناندیڑ نثار تامبولی ودیگر اہم شخصیتوں نے شرکت کی۔ افتتاح کے بعد کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز عبدالستار اور امتیاز جلیل کی گیند بازی اور بلے بازی کے ذریعے ہوئی، اس موقع پر دونوں سیاسی لیڈران کے بیچ ایک مقابلہ ہوا امتیاز جلیل نے کہا کہ ستار بھائی مجھے نہیں ہرا سکتے وہ مجھے جیتا نے والے ہیں دونوں لیڈروں کے بیچ جملے بازی ہوئی۔ Fest for Raising Awareness Against Drug Abuse