اردو

urdu

ETV Bharat / state

Truck Killed 18 Sheeps نشے میں دھت ٹرک ڈرائیورنے 18 بھیڑوں کو کچل دیا - سلوڑ شہر کے جیننگ مل گراؤنڈ

اورنگ آباد ضلع کے سلوڈ شہر کے قریب نشے میں دھت ٹرک ڈرائیور نے راستہ پار کر رہی بھیڑوں کو اپنی ٹرک سے کچل دیا جس میں 18 بھیڑ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ اس واقعے کے سبب چرواہے کا تقریبا تین لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

نشے میں دھت ٹرک ڈرائیورنے 18 بھیڑوں کچل دیا
نشے میں دھت ٹرک ڈرائیورنے 18 بھیڑوں کچل دیا

By

Published : Aug 9, 2023, 5:55 PM IST

نشے میں دھت ٹرک ڈرائیورنے 18 بھیڑوں کچل دیا

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں واقع سے سلوڑ شہر کے جیننگ مل گراؤنڈ کی طرف جانے والی بھیڑوں کو ایک تیز رفتار ٹرک نے کچل دیا۔ جس میں 18 بھیڑیں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا اور چھ بھیٹر شدید زخمی ہو گئیں۔

یہ حادثہ سیلوڈ شہر سے قریب بھراڈی ۔ سلوڈ روڈ پر پیش آیا۔ سلوڈ شہر سے قریب سیسار کھیڑا میں سبھاش گنجال دو پہر کے وقت اپنے بھیڑوں کو کاٹن جیننگ مل میدان کے قریب راستہ گزر کر چرانے کے لیے لے جا رہا تھا۔ اسی دوران بھراڑی سے سلوڈ کی طرف آنے والا تیز رفتار ٹرک نے بھیڑ بکریوں کو اپنی ٹرک سے کچل دیا جس میں 18 بھیڑ نے موقع پر ہی دم توڑ دیا اور چھ بھیڑیں شدید زخمی ہو گئے چرواہا تقریبا اپنی 80 بھیڑوں کو لے کر جا رہا تھا چرواہے کی تقریباً 24 بھیڑیوں کا نقصان ہو گیا جن کی قیمت تقریباً تین سے ساڑھے تین لاکھ روپئے بتائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:CCTV For Tomatoes ٹماٹر کو چوروں سے بچانے کے لئے کھیت میں سی سی ٹی وی کیمرہ نصب

حادثے کے بعد فورا ہی گاؤں والوں نے ٹرک کو روک دیا اور پولیس میں شکایت درج کروائی اس دوران سڑک پر ٹریفک بلاک ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی سلوڑ شہر پولیس اسٹیشن کے پولیس انسپکٹر شیشر اوار، اور پولیس اہلکار، کے ساتھ ہی سیاسی لیڈران بھی جائے حادثہ پر پہنچے۔ پولیس نے نشے میں دھت ڈرائیور کو حراست میں لے کر ٹرک کو قبضے میں لے لیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈرائیور کے خلاف سلوڈ شہر پولیس میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور آگے کی تفتیش پولیس کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details