اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی نشیلی اشیاء کا آماجگاہ، اینٹی نارکوٹک سیل کی خاص نظر

ممبئی میں یہ منشیات روس، پاکستان، افغانستان جیسے ممالک سے درآمد ہوتی ہیں اور کشمیر کے ذریعہ ہوائی راستے یا سڑک یا ٹرین سے بھارت کے مختلف شہروں میں پہنچائی جاتی ہیں۔

ممبئی نشیلی اشیاء کا اماجگاہ
ممبئی نشیلی اشیاء کا اماجگاہ

By

Published : Dec 28, 2019, 7:44 PM IST


ریاست مہاراشٹر کے دارالحکموت ممبئی میں سال نو کے موقع پر ہونے والی ایک خاص قسم کی پارٹیاں اور ان پارٹیوں میں استعمال ہونے والی نشیلی اشیاء پر نظر رکھنے کے لیے اینٹی نارکوٹک سیل کی ٹیم کافی مستعد ہے۔

سال نو کے پیش نظر ممبئی میں کثیر مقدار میں ڈرگس، میاؤ میاؤ، ایم ڈی، براؤن شگر، ہیروئن، کوکین، چرس، منالی کریم وغیرہ سپلائی کی جا رہی ہیں۔

ممبئی پولیس کے ریکارڈ کے مطابق سنہ2019 میں کل 11572 معاملات میں سے 11986 ‏ملزمین کی گرفتاری ہوئی ہے جبکہ 714 کلو منشیات ضبط ہوئی ہے جسکی قیمت بازار میں 62 کروڑ بتائی جا رہی ہے۔

ممبئی نشیلی اشیاء کا اماجگاہ

وہیں اینٹی نارکوٹک سیل نے سنہ 2019 میں 70 معاملات درج کئے ہیں اور 103 افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ 394 کلو منشیات ضبط کیا ہے جسکی قیمت بازار میں 25 کروڑ ہے۔

ممبئی میں یہ منشیات روس، پاکستان، افغانستان جیسے ممالک سے درآمد ہوتی ہیں اور کشمیر کے ذریعہ ہوائی راستے یا سڑک یا ٹرین سے مختلف شہروں میں پہنچائی جاتی ہیں۔

سال نو کے پیش نظر ممبئی اینٹی نارکوٹک سیل ان تمام حمل و نقل بشمول جشن اور پارٹیوں پر کافی مستعدی سے نظر بنائے ہوئے ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details