ممبئی: مہاراشٹر حکومت کے سابق وزیر نواب ملک کی بیٹی نیلوفر ملک نے ٹویٹر پر ایک کھلا خط لکھا ہے۔ اس خط میں انہوں نے بتایا ہے کہ جب ان کے شوہر کو این سی بی نے گرفتار کیا تو معاشرے میں ان کے خاندان کے ساتھ کیسا سلوک کیا گیا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ہم نے جن مسائل کا سامنا کیا ہے وہ مکمل طور پر غیر قانونی اور غیر منصفانہ تھا۔
اطلاعات کے مطابق ان دنوں نواب ملک این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے پر ایک کے بعد ایک الزام لگا رہے ہیں۔ اب ان کی بیٹی نیلوفر نے بھی ایک کھلے خط کے ذریعے این سی بی پر ان کے اہل خانہ کے ساتھ تشدد کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے کھلے خط میں نیلوفر نے بتایا ہے کہ 'ہمارے پورے خاندان کو معاشرے سے بے دخل کر دیا گیا۔ مجھے پیڈلر کی بیوی کہا گیا اور میں نے کئی بار اپنے لیے "منشیات سمگلر" کے الفاظ سنے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سب کی وجہ سے ہمارے بچوں نے اپنے دوستوں کو کھو دیا۔ اس سب کا خاندان پر بہت برا اثر ہوا اور ہمارا پورا خاندان ٹوٹ گیا۔
قابل ذکر ہے کہ این سی بی نے سمیر خان کو 13 جنوری کو گرفتار کیا تھا۔ اور این سی بی نے سمیر خان پر 194.6 کلو گرام گانجہ خریدنے اور بیچنے کی سازش کا الزام عائد کیا تھا۔ اس پورے واقعہ میں این سی بی کی جانب سے سمیر خان اور دیگر 5 افراد کو ملزم بنایا گیا تھا۔ اس کھلے خط میں نیلوفر نے وہ دن یاد کیا جب سمیر خان کو گرفتار کیا گیا تھا۔
نیلوفر نے لکھا کہ 'مجھے اچھی طرح یاد ہے، 12 جنوری کا دن تھا۔ میرے شوہر سمیر کو ان کی ماں کا فون آیا جس میں انہوں نے کہا کہ انہیں اگلے دن این سی بی آفس بلایا گیا ہے۔ اگلے دن جب سمیر این سی بی کے دفتر پہنچے تو وہاں میڈیا کا ہجوم تھا۔ یہ دیکھ کر میں بہت پریشان ہوئی اور میں کھڑکی پر ہاتھ ماری جس سے مجھے 250 ٹانکے لگے۔