ممبئی میں منشیات فروشوں کا منشیات فروخت کرنے کا نیا طریقہ A New Way to Sell Drugs کار سامنے آیا ہے۔ منشیات فروش ان دنوں مقامی اور زمینی سطح پر منشیات کا کاروبار Drug Trade کرنے والوں کے ساتھ کاروباری مراسم کو پختہ کرنے کے لیے اور منشیات فروخت کرنے کے لیے انھیں نشہ آور اشیاء کا ایک حصہ مفت Part of The Drug Free دیتے ہیں لیکن اس کے ساتھ یہ شرط ہوتی ہے کہ منشیات وہ فروخت کریں اور فروخت کرنے والی رقم کو اس پیڈلر کو دیں جو انھیں منشیات فراہم کرتا ہے۔
در اصل ممبئی کے ڈونگری علاقے میں حال ہی میں سینئر پولیس انسپکٹر شبانہ شیخ کی سربراہی میں کچھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ کارروائی کے دوران ان کے پاس سے دو ہتھیار برآمد کئے گئے جبکہ منشیات بھی ضبط کی گئی ہے۔
اس معاملے میں کل سات ملزمین کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔اس گرفتاری میں شبیر نسیم خان نام کے ملزم کے پاس سے ڈونگری پولیس تھانے نے ایم ڈی ایم منشیات ضبط کی تھی۔یہ مقدار 25 گرام 11 گرام چرس 35000 سے زائد رقم تھی اس کے ساتھ ساتھ ایک ریوالور 13 زندہ کارتوس ایک ٹوائے گن بھی ضبط کی گئی تھی۔ اسے ڈرگس پیڈلر نے تین حصے کر کے بیچنے کے لئے کہا تھا جس میں سے ایک حصہ خود اُسے مفت استعمال کرنے کے لئے دیا تھا۔