بابری مسجد کی 29ویں برسی 29th Anniversary of Babri Masjid کے موقع پر ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں ڈرائنگ مقابلے کا انعقاد Drawing competition in Aurangabad کیا گیا۔ اس مقابلے میں سینکڑوں طلبا وطالبات نے حصہ لیا۔
مولانا آزاد ریسرچ سینٹر Drawing competition in Maulana Azad Research Center میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کرنے والے ہونہار طالبات کو نقد انعامات سے نوازا گیا۔
اس موقع پر مسلم نمائندہ کونسل کے ذمہ داروں کا کہنا تھا کہ 'اس مقابلے میں شہر کے 50 سے زائد اسکولز کے طلبا وطالبات نے شرکت کی اور اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والے ہونہار طلبا کو نقد انعامات اور سپاس ناموں سے نوازا گیا۔'