اردو

urdu

ETV Bharat / state

'نفرت کی سیاست ملک کے لیے داغدار' - maharashtra

معروف مؤرخ و سماجی کارکن ڈاکٹر رام پنیانی نے کہاکہ سیکولر طاقتوں کے اتحاد کے بغیر نفرت کی سیاست کا مقابلہ کرنا ناممکن ہے ۔

ڈاکٹر رام پنیانی

By

Published : Jul 24, 2019, 9:52 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں جماعت اسلامی ہند کے زیر اہتمام منعقد جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے معروف مؤرخ و سماجی کارکن ڈاکٹر رام پنیانی نے کہا کہ سیکولر طاقتوں کے اتحاد کے بغیر نفرت کی سیاست کا مقابلہ ممکن نہیں ہے ۔

ڈاکٹر رام پنیانی

انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیےجھوٹ کا ڈٹ کر مقابلہ اور سچ کو پوری طاقت کے ساتھ پیش کرنا ہوگاتبھی ملک میں نفرت کی سیاست کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔


جماعت اسلامی ہند کے زیر اہتمام 'ملک میں جمہوریت کا مستقبل' کے جلسہ میں ڈاکٹر رام پنیانی نے تاریخ کے حوالے سے کئی مثال دیئے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ نفرت کی سیاست ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو داغدار کررہی ہے، جمہوری قدروں کی بقا کے لیے اس کا مقابلہ لازمی ہے۔

ڈاکٹر رام پنیانی کے مطابق جے شری رام کا نعرہ جو بھائی چارہ اور آپسی میل کی علامت تھا اب خوف کی علامت بن گیا ہے۔


انہوں نے اپنےخطاب میں شیواجی اور اورنگ زیب کے تعلق سے پھیلی غلط فہمیوں کو تاریخ کے حوالے سے دور کرنے کی کوشش کی، ملک کے موجودہ سیاسی منظر نامے پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر پنیانی نے کنہیا کمار کی شکست اور پرگیا سنگھ ٹھاکر کی کامیابی کو ملک کی جمہوری قدروں کے لیے خطرہ قرار دیا۔

خطاب کے دوران ڈاکٹر رام پنیانی نے اس بات پر زور دیا کہ سیکولر طاقتوں کے اتحاد کے بغیر نفرت کی سیاست کا مقابلہ ممکن نہیں ہے، اس کے علاوہ ہر طبقے سے کچھ نوجوانوں کو اپنے آپ کو ملک و قوم کی تعمیر کے لیے اپنے آپ کو وقف کرنا ہوگا۔

ڈاکٹر پنیانی کے مطابق طلاق ثلاثہ پر قانون سازی چھیڑخانی سے تعبیر کیا۔
اس پروگرام میں کثیر تعداد میں شہر کے تعلیم یافتہ افراد نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details