عیدالاضحیٰ کے تعلق سے حکومت کی جانب سے ایک بار پھر یقین دہانی نہیں کرائی گئی ہے اور گزشتہ سال جیسے حالات پیدا ہوتے نظر آرہے ہیں۔ مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر کے مسلمان جانوروں کی چوری کی وجہ سے سخت پریشان ہیں۔ ایسے میں قربانی کا اہم فریضہ انجام دینے کے لئے مسلمان قبل از وقت ہی جانور کی خریداری کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایک لمبے عرصے تک لاک ڈاؤن اور پھر شہر کی پاورلوم صنعت سخت مندی کا شکار ہے۔ جس کے سبب جانوروں کی خریداری و فروخت کے کاروبار میں فی الحال سستی نظر آرہی ہے۔ لیکن تہوار قریب آنے پر جانوروں کی قیمت بڑھ جانے کے خدشے کے سبب کچھ لوگ جانور خرید رہے ہیں۔ ایسے میں جانوروں کی چوری کی واردات میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے۔