اردو

urdu

ETV Bharat / state

رکشا ڈرائیور کی پٹائی - رکشا ڈرائیور سے گالی گلوج

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل ڈومبیولی شہر میں ایک رکشا ڈرائیور کو شاہراہ کے کنارے رکشا پارک کرنا کافی مہنگا پڑا۔

رکشا ڈرائیور کی بے رحمی سے پٹائی
رکشا ڈرائیور کی بے رحمی سے پٹائی

By

Published : Feb 18, 2020, 4:36 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 5:56 PM IST

مقامی افراد نے اس رکشا ڈرائیور سے اس معمولی بات پر بحث کی اور بات اتنی آگے بڑھ گئی کہ اس شخص نے اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس کی زبردست پٹائی کر دی۔ یہ پوری واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئی۔

فی الحال ڈومبیولی پولیس مارپیٹ کرنے والے ملزمین کو سرگرمی سے تلاش کررہی۔

رکشا ڈرائیور کی بے رحمی سے پٹائی

ڈومبیولی پولیس ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک رکشا ڈرائیور نتیش چافلے ڈومبیولی شہر واقع شاہراہ کے کنارے رکشا پارک کیا، اسی درمیان تیز رفتار سے آرہے موٹر سائیکل سوار شیام دیشلے نے پہلے رکشا ڈرائیور سے بدکلامی کی اور بات آگے بڑھی تو اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈرائیور نتیش کی زبردست پٹائی کردی اور موقع واردات سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے اس معاملے شکایت درج کر مارپیٹ کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کر سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد سبھی ملزمین کو سرگرمی سے تلاش کرنا شروع کردیا ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 5:56 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details