طلبا تنظیموں نے یونیورسٹی بند کا اعلان کیا نیز طلبا و طالبات نے یونیورسٹی کے ہر شعبے میں پہنچ کر تعلیمی سرگرمیوں پر روک لگائی۔
اورنگ آباد: طلبأ تنظیموں کا جامعہ طلبأ کے ساتھ اظہار یکجہتی طلبأ کا یہ احتجاج کئی گھنٹوں تک جاری رہا جہاں طلبأ و طالبات نے مودی حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور حکومت پر منواد کو بڑھاوا دینے کا الزام عائد کیا۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کی تاریخ کا سیاہ ترین باب
کچھ دیر بعد پولیس نے یونیورسٹی میں بغیر اجازت کے احتجاج کرنے کے الزام میں چھ طلبا کو حراست میں لیا اور حراست میں لیے گئے طلبا کو بیگم پورہ پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا ہے۔
مولانا آزاد کالج میں بھی ایس آئی او اور دیگر طلبا تنظیموں کے اشتراک سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور دھرنا کرتے ہوعئے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پیش آئے واقعے کی مذمت کی گئی۔
اس موقع پر طلبا نے مودی حکومت پر این آر سی کے ذریعے ملک کو توڑنے کا الزام عائد کیا، طلبا کا کہنا ہے کہ مودی حکومت اقلیت دشمنی کا عملی ثبوت پیش کررہی ہے جو کسی بھی لحاظ سے ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔