مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں میونسپل کارپوریشن مہا سبھا جنرل بورڈ Malegaon MCGB Meeting اجلاس طاہرہ شیخ کی صدارت میں منعقد کی گئی۔ اس اجلاس میں کئی تجاویز منظور کی گئیں۔
واضح رہے کہ اس اجلاس میں دونوں ڈوز لینے والے کارپوریٹر ہی شریک رہے اور جن کارپوریٹر نے ٹیکہ نہیں لیا، وہ آن لائن شریک تھے۔
کارپوریشن ایجنڈے کے مطابق 2021-22 کے بجٹ میں اسٹیشزی کا 20 لاکھ تعزیہ شیڈ بنانے کا 20 لاکھ اور تجاوزات ہٹانے کا 10 لاکھ کارپوریشن گاڑیوں کی مرمت کے لیے 10 لاکھ، ایچ ایس ڈی پی اسیکم کے لئے ایک کروڑ کا بجٹ منتقل کرنے کی شفارش کی گئی تھی۔ اس پر اپوزیشن اور متحدہ محاذ کے کارپوریٹرز کی جانب سے تفصیل طلب کرنے پر کارپوریشن کمشنر نے اپنا جواب پیش کیا۔
تجویز کی منظوری کی بات پر مذکورہ کارپوریٹرز اپنی جگہ چھوڑ کر ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے ایوان تک پہنچ گئے اور مزید موضوعات کی خواندگی نہیں کرنے دی۔
اس موقع پر ڈاکٹر خالد پرویز نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے متعدد علاقوں میں تجاوزات بڑھتے جا رہے ہیں اور کارپوریشن انتظامیہ اس بجٹ کو منتقل کر رہا ہے۔