اردو

urdu

ETV Bharat / state

دلیپ کمار کے بھائی کا کورونا سے انتقال - لیلاوتی اسپتال نے اداکار کے بھائی کی انتقال سے متعلق بیان جاری

اسلم خان کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد سے لیلاوتی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

دلیپ کمار کے بھائی کا کورونا سے انتقال
دلیپ کمار کے بھائی کا کورونا سے انتقال

By

Published : Aug 21, 2020, 12:22 PM IST

بالی ووڈ اداکار دلیپ کمار کے چھوٹے بھائی اسلم خان جمعہ کی صبح کورونا وائرس کی وجہ سے ممبئی میں انتقال کر گئے۔

لیلاوتی اسپتال نے اداکار کے بھائی کے انتقال سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔ بیان کے مطابق دلیپ کمار کے چھوٹے بھائی اسلم خان آج صبح لیلاوتی اسپتال میں ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور دل کی بیماری کے مرض کے سبب انتقال کر گئے۔

وہیں دوسری جانب دلیپ کمار کے ترجمان فیصل فاروقی نے ٹویٹر پر اس خبر کی تصدیق کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دلیپ کمار کے بھائی ایشان اور اسلم خان کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد گذشتہ ہفتے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

اپریل میں دلیپ کمار نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ اپنے گھر میں خود کو الگ تھلگ کر رہے ہیں اور ان کی دیکھ بھال ان کی اہلیہ سائرہ بانو کر رہی ہیں۔

انہوں نے ٹویٹ کیا تھا جس میں لکھا تھا کہ 'دلیپ صحاب ٹھیک ہیں۔ وہ گھر میں آرام کر رہے ہیں اور وہ خود 'کورنٹائن' ہو رہے ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details