نامور اداکارہ سائرہ بانو نے اپنے شوہر و نامور اداکار دلیپ کمار کی طبیعت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ’دلیپ کمار کی طبیعت ٹھیک ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’ 97 سالہ اداکار کو تھوڑی بہت کمزوری ہے‘۔
آئندہ ہفتہ 11 دسمبر کو دلیپ کمار 98 سال کے ہوجائیں گے۔ سائرہ بانو نے میڈیا کے بعض حلقوں سے نشر ہونے والی خبروں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ’دلیپ کمار کی طبیعت ٹھیک ہے لیکن کچھ کمزوروی لاحق ہے‘۔