اردو

urdu

ETV Bharat / state

دلیپ کمار کو ورلڈ بک آف ریکارڈ سے نوازا گیا - بالی وڈ اداکار اور شہنشاہ جذبات دلیپ کمار

بالی وڈ اداکار اور شہنشاہ جذبات کے نام سے معروف دلیپ کمار کو ورلڈ بک آف ریکارڈ سے نوازا گیا ہے۔

دلیپ کمار کو ورلڈ بک آف ریکارڈ سے نوازا گیا
دلیپ کمار کو ورلڈ بک آف ریکارڈ سے نوازا گیا

By

Published : Dec 18, 2019, 12:52 PM IST

دلیپ کمار کو ملے اس اعزاز کے لیے بالی وڈ کے معروف اداکار اور سیاست داں شتروگھن سنہا نے انہیں مبارکباد دی ہے۔

ورلڈ بک آف ریکارڈز نے دلیپ کمار کی 97 ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں اس اعزاز سے نوازا ہے

شتروگھن سنہا نے ٹوئٹر پر متعدد ٹوئٹز کے ذریعے دلیپ کمار کے لیے ایک نوٹ لکھا ہے جس میں انہوں نے اس عظیم اداکار کی عزت افزائی کی ہے۔

شتروگھن سنہا نے ٹوئٹر پر متعدد ٹوئٹز کے ذریعے دلیپ کمار کے لیے ایک نوٹ لکھا ہے جس میں انہوں نے اس عظیم اداکار کی عزت افزائی کی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا 'بہت مبارک! ورلڈ بک آف ریکارڈز لندن کی جانب سے ملی عزت افزائی کے لیے عظیم اداکار دلیپ کمار کو مبارکباد دیتا ہوں، بالی وڈ سینما میں دلیپ کمار کو ان کی بے مثال شراکت داری اور سماجی امور کو فروغ دینے کے لیے اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ جہاں تک ہمارے عظیم دلیپ کمار کا سوال ہے تو یہ ایوارڈ ان کے قابل ہے۔ یہ بہت پہلے ہوجانا چاہیے تھا، لیکن پھر بھی اس کی بہت خوشی ہوئی'۔

ایوارڈ کو لینے کے لیے دلیپ کمار خود نہیں جاسکتے تھے، لہذا ان کی اہلیہ سائرہ بانو، بھائی اسلم خان اور بہن فریدہ خان یہ ایوارڈ لینے لندن گئے تھے

واضح رہے کہ ورلڈ بک آف ریکارڈز نے دلیپ کمار کی 97 ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں اس اعزاز سے نوازا ہے۔

یاد رہے کہ اس ایوارڈ کو لینے کے لیے دلیپ کمار خود نہیں جاسکتے تھے، لہذا ان کی اہلیہ سائرہ بانو، بھائی اسلم خان اور بہن فریدہ خان یہ ایوارڈ لینے لندن گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details