دلیپ کمار کی موت سے ملک میں غم کا ماحول ہے جبکہ سیاسی، سماجی اور شوبز شخصیات کی جانب سے شدید غم کا اظہارکیا جارہا ہے وہیں ادبی حلقوں میں بھی دلیپ کمار کے انتقال پر افسوس کیا جارہا ہے۔
ممبئی شہر سے تعلق رکھنے والے سلیم ناگہانی نے دلیپ کمار کی موت پر گہرے صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صدی کی عظیم شخصیت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دلیپ صاحب سیکولر نظریات کے حامل تھے، جبکہ انہوں نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کےلیے آواز بلند کیں۔ سلیم ناگہانی نے کہا کہ دلیپ کمار کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا ہے اس کا بھرنا ممکن نہیں ہے۔