ممبئی سے متصل بھیونڈی کے پدما نگر علاقے میں 'جے ہند متر منڈل' نے دیر شب ہولیکا دہن کے موقع پر پاکستان کے شدت پسند اور پلوامہ حملوں کا مبینہ کلیدی ملزم مسعود اظہر کا پتلا نذر آتش کیا۔ ہولیکا دہن کے دوران پتلا کو نقلی اسلحہ کے ساتھ ہولی سے قبل جلائی جانے والی آگ میں نذر آتش کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا گیا۔
منفرد انداز میں ہولیکا دہن - پتلا نذر آتش
مہاراشٹر کے صنعتی شہر بھیونڈی میں ہولیکا دہن میں پاکستانی شہری و مبینہ شدت پسند مسعود اظہر کا پتلا نذر آتش کیا گیا۔
متعلقہ تصویر
واضح رہے کہ بھیونڈی کے جے ہند متر منڈل گزشتہ 35 برسوں سے ہولی کا تہوار بڑے ہی دھوم دھام سے مناتا ہے۔ مگر اس بار کی ہولی کے دوران مسعود اظہر کا پتلا نذر آتش کر بالکل منفرد ہولیکا دہن کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اس منفرد ہولیکا دہن میں شہریوں کے کثیر تعداد جمع ہوگئی تھی۔