دھننجے منڈے نے جاری ایک بیان میں کہا کہ حکومت کی سطح پر جینتی کو روایتی ڈھنگ سے منایا جائے گا۔ انہوں نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر بابا صاحب کی جینتی بغیر کسی بھیڑ بھاڑ کے منانے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی جینتی ایک لطف اور جشن کا لمحہ ہے۔ آئیے! ہم سبھی اس دن کو ڈاکٹر امبیڈکر کے افکار کے احترام میں ڈسپلن پر عمل درآمد کرتے ہوئے منائیں۔
وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی موجودگی میں ہوئی ریاستی سطحی میٹنگ میں جینتی کوآرڈینر کمیٹی نے 14 اپریل کو کورونا وائرس کے معیار پر عمل درآمد کرتے ہوئے پروگرام منعقد کیے جانے کا فیصلہ کیا۔
چَتیابھومی میموریل اور ڈاکٹر امبیڈکر کی رہائش گاہ پر ان کی جینتی منائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چَیتیابھومی میں ڈاکٹر امبیڈکر کے میموریل اور ڈاکٹر امبیڈکر کی رہائش گاہ پر ان کی جینتی منائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چَتیا بھومی میں ڈاکٹر امبیڈکر میموریل واقع سے پروگرام کا براہ راست پروگرام نشر کیا جائے گا۔
ریاستی وزیر دھننجے منڈے ڈاکٹر امبیڈکر کے ماننے والوں سے ریاستی حکومت کے کورونا ضابطوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے جینتی منانے کی اپیل کی ہے۔