مہاراشٹر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ سیاست منظر نامے بدل رہے ہیں،ریاست کے سابق وزیر اعلی دیویندر فڑ نویس نے راج بھون میں گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے ریاست میں فلور ٹیسٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سے قبل 8 آزاد اراکین اسمبلی نے سرکاری ای میل آئی ڈی سے گورنر کو ای میل بھیج کر فوری فلور ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کیا تھا،جس حزب اختلاف کے رہنما دیویندر فڑنویس نے گورنر سے ملاقات کر کے فلور ٹسٹ کرانے کا مطالبہ کیا۔
گورنر سے ملاقات کے بعد دیویندر فڑنویس نے کہا کہ آج ہم نے گورنر کو بتایا ہے کہ ریاست کے موجودہ صورتحال یہ ہے کہ مہارشٹر حکومت میں شامل 39 ارکان اسمبلی شیوسینا کی رکنیت سے باہر ہیں، اور وہ ریاست کی موجودہ حکومت میں نہیں رہنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نے گورنر سے یہ بات کہی گئی ہے کہ بر سر اقتدار حکومت کے اراکین اسمبلی کی تعداد میں کمی نظر آ رہی ہے، اس لئے ترجیحی بنیاد پر فلور ٹسٹ کیا جائے۔
دیویندر فڑنویس کے علاوہ گورنر سے ملنے گئے وفد میں چندرکانت پاٹل،آشیش شیلاری، پروین دریکر، گریش مہاجن اور شری کانت بھارتیہ شامل تھے، اس سے پہلے دیویندر فڑنویس نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی صدر جے پی نڈا سے بھی ملاقات کی تھی، اس کے بعد وہ فوراً ممبئی واپس آگئے تھے۔