ممبئی:مہاراشٹر میں سیاسی بحران جاری ہے۔ اسی دوران بی جے پی رہنما و سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس آج دہلی بھی گئے تھے، جہاں انہوں نے وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی کے صدر جے پی نڈا سے ملاقات کی۔ دہلی سے واپس آنے کے بعد دیویندر فڑنویس اب مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کے لیے راج بھون پہنچے اور ایوان اسمبلی میں فلور ٹیسٹ کا مطالبہ کیا۔
Fadnavis Meets Governor in Mumbai: دیویندر فڑنویس کی گورنر سے ملاقات، فلور ٹیسٹ کا مطالبہ - مہاراشٹر میں سیاسی بحران جاری
مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی و بی جے پی رہنما دیویندر فڑنویس نے ریاست میں جاری بحران کے دوران گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی اور ایوان میں فلور ٹیسٹ کا مطالبہ کیا۔ Devendra Fadnavis Arrives at Raj Bhavan to Meet Governor in Mumbai
گورنر سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے دیویندر فڑنویس نے کہا کہ ہم نے مہاراشٹر کے گورنر کو ایک لیٹر دیا ہے جس میں کہا ہے کہ شیوسینا کے 39 باغی اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ ہم این سی پی اور کانگریس کے ساتھ اتحاد میں نہیں رہیں گے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مہا وکاس اگھاڑی حکومت کے پاس اکثریت نہیں ہے، اسی لیے ہماری درخواست ہے کہ وزیر اعلی کو ہدایت دی جائے کہ وہ فوری طور پر فلور ٹیسٹ کے ذریعے اپنی اکثریت ثابت کریں۔
یہ بھی پڑھیں:Eknath Shinde to Return to Mumbai: ہم جلد ہی ممبئی واپس جائیں گے: ایکناتھ شندے