مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلی اور اپوزیشن رہنما دیویندر فڑنویس نے اتوار کےروز شیوسینا کے رہنما سنجے راوت سے ملاقات کے گرد گھوم رہی قیاس آرائیوں کی وضاحت کی۔
فڑنویس نے کہا،سنجے راوت شیوسینا کے اخبار کے لئے ان کا انٹرویو لینا چاہتے ہیں۔ "سنجے راؤت شیوسینا کے اخبار ،سامنا، کےلیے میرا انٹرویو لینا چاہتے تھے۔ اور میٹنگ اسی سلسلہ میں منعقد ہوئی۔ انٹرویو کےلیےمیں نے کچھ شرائط رکھی تھیں، میں چاہتا تھا کہ اس کوبغیر کسی ترمیم کےشائع کیا جائے۔ تاہم اس ملاقات میں کوئی سیاسی بات چیت نہیں ہوئی۔"