فرانس میں توہین رسالت معاملے کے بعد جنوبی ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقوں کے گلی اور کوچوں میں فرانس اور اس کے صدر کے خلاف آواز بلند ہو رہی ہے۔
ممبئی کے ڈونگری علاقے میں فرانس کے خلاف مظاہرہ ممبئی کے ڈونگری علاقے میں ہوئے احتجاج میں فرانسیسی صدر کی تصویریں شاہراہوں پر چسپا نہیں تھیں لیکن انوکھے اور پر امن طریقے سے یہاں کے عوام اپنا احتجاج درج کرا رہے ہیں۔
حالانکہ اس احتجاج کے لئے ممبئی پولیس نے فرانس سے دوستی کا حوالہ دیتے ہوئے مظاہرے کی اجازت نہیں دی باوجود اس کے لوگوں نے مسجد نبوی کی تصویر کے ساتھ پر امن مظاہرہ کیا۔
عوام کا کہنا ہے کہ بھلے ہی فرانس بھارت کا دوست ملک ہے لیکن توہین رسالت کرنے والو ں کے خلاف اسی طرح سے مظاہرہ کیا جائیگا۔
اس سے قبل اسی علاقے میں فرانس کے صدر کی تصویریں شاہراہوں پر چسپا کی گئی تھیں جس کے بعد ہر آنے جانے والوں نے اس تصویر کو روند کر اپنے غصے کا اظہار کیا تھا۔
اس مظاہرے کی یہ تصویریں بہت وائرل ہوئیں، جس کے بعد ممبئی پولیس نے شاہراہوں پر چسپا یہ تصویریں نکال دیں، باوجود اس کے ممبئی میں مظاہرے کا یہ سلسلہ جاری ہے۔