لوک سبھا میں کانگریس نے مہاراشٹر میں حکومت سازی کا معاملہ اٹھایا جس کے بعد لوک سبھا کی کارروائی کو 12 بجے جبکہ راجیہ سبھا کو 2 بجے تک کے لیے ملتوی کیا گیا۔
مہاراشٹر میں جمہوریت کا قتل ہوا ہے: راہل گاندھی - مہوریت کا قتل کیا گیا ہے
کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے مہاراشٹر کی سیاسی صورتحال پر مرکزی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ ' جمہوریت کا قتل کیا گیا ہے۔'
مہاراشٹر میں جمہوریت کا قتل ہوا ہے: راہل گاندھی
راہل گاندھی نے لوک سبھا میں کہا کہ ' میں ایوان میں ایک سوال پوچھنا چاہتا تھا لیکن اس وقت کوئی سوال پوچھنے کا کوئی مطلب نہیں ہے کیونکہ مہاراشٹر میں جمہوریت کا قتل کیا گیا ہے۔'
اس سے قبل کانگریس نے دیویندر فڑنویس کی حلف برداری کو مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے طور پر 'بھارت کی تاریخ کا سیاہ ترین باب اور جمہوریت کے لیے ایک سیاہ دن' قرار دیا ہے۔