اردو

urdu

ETV Bharat / state

Aurangabad Waqf Board اورنگ آباد وقف بورڈ آفیسر کو مطالباتی مکتوب - Urdu Journalists Association Marathwada

اردو جرنلسٹس ایسوسی ایشن مراٹھواڑہ اور اورنگ آباد کل جماعتی وفاق مسلم نمائندہ کونسل نے مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر تحصیلدار سے ملاقات کی اور انہیں کئی سارے اہم معاملوں کو لے کر مطالباتی مکتوب دیا اور امید ظاہر کی کہ ان مطالبات کو جلد سے جلد پورا کیا جائے جس سے وقف بورڈ اور مسلمانوں کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 21, 2023, 2:10 PM IST

اورنگ آباد: صحافتی شعبہ میں برسہا برس خدمات انجام دینے کے باوجود بیشتر مسلم صحافیوں کے پاس رہائش کی خاطر ذاتی مکان نہیں ہے لہذا وہ کرایہ کے مکان میں گذرو بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ ایسے قابل محنتی اور ضرورت مندوں سمیت شعبہ صحافت میں کارکرد ہر فرد کے رہائشی نظم کے لئے وقف بورڈ کی غیر متنازعہ اراضی دستیاب کروائی جائے۔ اسی طرح مراٹھواڑہ و ریاست بھر میں سالہا سال سے سرکاری اعانت کے بغیر پابندی کے ساتھ شائع ہور ہے کبھی اردو اخبارات کو وقف بورڈ کے اشتہارات بلالحاظ سرکاری فہرست و سلسلہ واری ترتیب جاری کئے جائیں۔ اس طرح کے مطالبات پر مبنی اردو جرنلسٹس ایسوسی ایشن مراٹھواڑہ کی جانب سے نایاب انصاری ایڈیٹر روز نامہ ہندوستان اور اورنگ آباد کل جماعتی وفاق مسلم نمائندہ کونسل کے صدر سلیم صدیقی کی خصوصی موجودگی میں مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے چیف ایکزیکٹیو آفیسر اور حکومت مہاراشٹر کے اقلیتی امور محکمہ کے ڈپٹی سکریٹری ایم بی تاشیلدار سے ملاقات کے موقع پر پیش کی۔

اس موقع پر نایاب انصاری نے حال ہی میں ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اردو میڈیا میٹ آپ پروگرام کے دوران سی ای او تاشیلدار سے جن موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا انھیں ہی مطالباتی محضر میں مثبت کا روائی کے یقین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ خود اختیاراتی ادارہ ہونے کے ناطے وقف بورڈ کی آمدنی میں اضافہ کی ہر ممکن کوششوں کے ساتھ ضرورت مند مسلم طلبہ کو اسکالرشپ، بیوہ مسلم خواتین کو امدادی وظائف ضعیف و معذور مسلمانوں کو ماہانہ معاشی مدد، امام موذن، ائمہ، خادمین درگاہ اور علماء کے لئے راحتی اسکیموں کو بھی یقینی بنایا جائے۔ وقف بورڈ میں ملازمین کی بھرتی کی کاروائی کی شروعات قابل ستائش باب ہے لیکن اسے مکمل شفافیت اور سیاسی دباؤ میں نہ آتے ہوئے جلد پایہ تکمیل کو پہنچایا جائے۔

مزید پڑھیں:وقف کی اراضی پر تعلیمی ادارے قائم کئے جائیں گے: امتیاز جلیل

وقف بورڈ کا صدر دفتر اورنگ آباد میں ہونے کی وجہ سے روزانہ ریاست بھر سے سینکڑوں افراد ضروری کام کاج کے لئے یہاں آتے ہیں۔ اس لئے دفتر میں عوامی رابطہ و رہنمائی آفیسر اور شکایت ازالہ آفیسر کا فوری تقرر کیا جائے تاکہ عوام کو اعلیٰ افسران کی غیر موجودگی کے سبب مایوس واپس نہ جانا پڑے اور متعلقہ شعبوں کی ٹال مٹول، درخواستوں کے التواء میں رہنے کے مسئلہ کو بھی حل کیا جا سکے۔ وقف بورڈ کے ذریعے قاری النکاح کے تقررات جلد از جلد کئے جائیں تا کہ بورڈ کی آمدنی میں کثیر اضافہ کے ساتھ سینکڑوں ائمہ و علماء کی بھی معاشی مدد ہو سکے اور مسلمانوں کو سرکاری و عدالتی کام کاج کے علاوہ پاسپورٹ کے حصول میں حائل دشواریوں کو کم کیا جائے۔ وقف بورڈ میں رجسٹریشن اور اسکیم کی درخواستوں کو قبول کرنے سے قبل ان کی مستند واہل آفیسر سے جانچ کا نظم کیا جائے تاکہ تکنیکی خامیوں کے سبب متعلقین کو دفتر کے چکر لگانے کے علاوہ برسوں درخواستوں کی منظوری کا انتظار نہ کرنا پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details