ممبئی کے ملاڈ مالونی گیٹ نمبر3 میں واقع منگل مورتی اسپتال کے قریب دکانوں کو پولیس نے بند کرنے کو کہا کہ حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق دکانیں، صبح 7 بجے سے 11 بجے تک ہی کھولی جاسکتی ہیں مگر وہاں موجود کچھ لوگ اورپولیس کے درمیان بحث ہوئی وہاں پر موجود انور شیخ نامی شخص نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے مختلف وزراء اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سرکار کو رمضان کا خیال رکھتے ہوئے کم از کم صبح سحری کے وقت دکانوں کو کھولنے کی اجازت دینی چاہیے رمضان المبارک کے ایام میں روزہ دار سحری کی چیزیں کب خریدے گا؟ آپ دکانیں بند کرنے کے اوقات میں تبدیلی کرتے ہوئے صبح 3 بجے سے 11 بجے تک کیا جائے۔
مالونی پولس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر بھالے راو کا کہنا ہے کہ عوام بہت ہی سمجھدار ہے اور مکمل طور پر قانون پیروی کر رہے ہیں۔
حکومت کی جانب سے جاری کردہ رہنمایانہ ہدایات کے مطابق میڈیکل اسٹورکو چھوڑ کر بقیہ دکانیں صبح 7 بجے سے صبح 11 بجے تک ہی کھلی رہیں گی۔ بقیہ دکانیں بند رہیں گی۔