اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی کے مدنپورہ کے فٹ بال کھلاڑیوں کے لئے ریزرویشن کا مطالبہ - فٹ بال کے میدان میں چھوٹے بچوں کو مشق

ممبئی میں فٹبال کھلاڑیوں کی جو بھی ٹیم ہیں، ان میں مدنپورہ کے ان نوجوانوں کی شمولیت رہی۔ یہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ فٹ بال کے میدان میں چھوٹے بچوں کو مشق کرائی جاتی ہے، تاکہ اس مشق کے ذریعہ ان کا مستقبل سنوارا جائے۔

ممبئی کے مدنپورہ کے فٹ بال کھلاڑیوں کے لئے ریزرویشن کا مطالبہ
ممبئی کے مدنپورہ کے فٹ بال کھلاڑیوں کے لئے ریزرویشن کا مطالبہ

By

Published : Jan 23, 2021, 4:07 PM IST

سابق رکن اسمبلی فیاض خان نے کہا کہ 500 سے زائد نوجوانوں نے ریاستی سطح پر کامیابی کے پرچم لہرائے، لیکن سب کچھ انہونے اپنی محنت سے حاصل کیا۔ حکومت نے اس کے باوجود ان کھلاڑیوں کے لئے یا اس علاقے کی ترقی کے لئےکچھ نہیں کیا۔

ممبئی کے مدنپورہ کے فٹ بال کھلاڑیوں کے لئے ریزرویشن کا مطالبہ

فیاض خان نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ ان کھلاڑیوں کو حکومت سرکاری محکموں میں 5 فیصد ریزرویشن دیں۔

ممبئی کے مدنپورہ کے فٹ بال کھلاڑیوں کے لئے ریزرویشن کا مطالبہ

اسپورٹس کی جانب راغب ہونے کی ایک اور بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ مسلم اکثریتی علاقے ان دنوں منشیات کی زد میں آچ کے ہیں۔

ممبئی کے مدنپورہ کے فٹ بال کھلاڑیوں کے لئے ریزرویشن کا مطالبہ

علاقے کے لوگوں کا ایسا خیال ہے کہ شام کے وقت جب بچے کھیلنے کے لئے میدانمیں آتے ہیں تو ظاہر سی بات ہے کھیل کے میدان میں مشق کے بعد وہ تھک جاتے ہیں اور پھر اس کے بعد نیند کی آغوش میں چلے جاتے ہیں۔

فٹ بال کے میدان میں چھوٹے بچے

تو وہ اس طرح سے رات جاگنے اور رات کی تفریح سے بچ جاتے ہیں، کیونکہ نشے کی دنیا میں قدم رکھنے کا آغاز انہیں گلیوں اور نکڑوں سے ہوتا ہے۔

ممبئی کے مدنپورہ کے فٹ بال کھلاڑیوں کے لئے ریزرویشن کا مطالبہ

مدنپورہ علاقے کے آس پاس بھی مسلم اکثریتی بستیاں آباد ہیں، متوسط طبقے کی ان بستیوں میں فٹ بال کھلاڑیوں کی تعداد کافی زیادہ ہے۔

ممبئی کے مدنپورہ کے فٹ بال کھلاڑیوں کے لئے ریزرویشن کا مطالبہ
فٹ بال کے میدان میں چھوٹے بچے

ملک اور بیرون ممالک میں یہاں کے کھلاڑیوں نے اپنی کامیابی کے پرچم لہرائے لیکن ہر مسلم بستی کی طرح یہ بستی بھی حکومت کی آدم توجہی کا شکار رہی ہے۔

ممبئی کے مدنپورہ کے فٹ بال کھلاڑیوں کے لئے ریزرویشن کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیں: بجبہاڑہ : مجتبیٰ یوسف ممبئی انڈیئنس کے ٹرائل کے لیے منتخب

ABOUT THE AUTHOR

...view details