اردو

urdu

ETV Bharat / state

علامتی قربانی کے نکات کو حکومتی سرکلر سے نکالنے کا مطالبہ - علامتی قربانی کے نکات

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں کانگریس پارٹی کے رکن اسمبلی امین پٹیل نے اسمبلی اجلاس کے دوران قربانی سے متعلق حکومتی سرکلر میں جاری کیے گئے علامتی قربانی کے نکات کو خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

رکن اسمبلی امین پٹیل
رکن اسمبلی امین پٹیل

By

Published : Jul 5, 2021, 4:15 PM IST

کانگریس پارٹی کے رکن اسمبلی امین پٹیل نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسمبلی اجلاس کے دوران مسلم وزرا سے مل کر اس بات کا مطالبہ کیا کہ قربانی سے متعلق جو سرکلر حکومت نے جاری کیا ہے اس میں سے علامتی قربانی کے نکات کو نکالا جائے۔

رکن اسمبلی امین پٹیل

امین پٹیل نے مسلم ریزرویشن کے معاملے پر کہا کہ حکومت سے ہم نے اس بات کا بھی مطالبہ کیا ہے کہ عدالت نے ریزرویشن سے متعلق جو ہدایات جاری کی ہیں اس پر عمل کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details