مجلس اتحاد المسلمین کے کارپوریٹر خالد پرویز گزشتہ روز قلعہ پولیس اسٹیشن پہنچے اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین راجہ رام جادھو کے خلاف شکایت درج کروانے کے لیے تمام کاغذی ثبوت قلعہ پولیس اسٹیشن کے انچارج کو پیش کیا۔اور بتایا کہ اسٹینڈنگ کمیٹی چیئرمین نے بائیو مائننگ کا ٹھیکہ دینے کے لیے ٪20 رقم مکتے دار کو ایڈوانس میں ادا کرنے کے لیے چوری چھپے تجویز شامل کی۔
اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ
مالیگاؤں کے مجلس اتحادالمسلمین کے کارپوریٹر خالد پرویز نے اسٹینڈنگ کمیٹی چیئرمین پر الزام عائد کیا کہ بائیو مائننگ کا ٹھیکہ دینے کے لیے ٪20 رقم مکتے دار کو ایڈوانس میں ادا کرنے کے لیے چوری چھپے تجویز میں شامل کی۔
اس تعلق سے کارپوریٹر خالد پرویز نے کہا کہ چیئرمین کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا جائے کیونکہ انہوں نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا ہے۔خالد پرویز نے مزید کہا کہ بوگس منظور شدہ تجویز کے خلاف انسداد بدعنوانی محکمہ اور انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومت کے شہری ترقیات تک شکایت درج کروانے کی تیاری میں ہے۔
اور مجلس قائمہ کی میٹنگ میں اس طرح کی تجویز منظور نہیں کی گئی تھی۔تو پھر ٪20 رقم جو کہ تقریباً چار کروڑ روپے ہوتی ہے۔ بائیو مائننگ کے ٹھیکیدار کو کیوں دی گئی۔واضح رہے کہ پولیس اہلکار اس معاملے میں تفتیش کرنے اور اقدامات اٹھانے کا یقین دلایا۔