اردو

urdu

ETV Bharat / state

گھاٹکوپر مانخورد فلائی اوور کا نام خواجہ غریب نواز سے منسوب کرنے کا مطالبہ - سماجوادی پارٹی کے رہنما اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی

رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے آج اسمبلی میں گھاٹکوپر مانخورد شیواجی نگر فلائی اوور کا نام حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

گھاٹکوپر مانخورد فلائی اوورکا نام خواجہ غریب نواز سے منسوب کرنے کا مطالبہ
گھاٹکوپر مانخورد فلائی اوورکا نام خواجہ غریب نواز سے منسوب کرنے کا مطالبہ

By

Published : Jul 7, 2021, 1:48 AM IST

Updated : Jul 7, 2021, 6:04 AM IST

ممبئی: مہاراشٹر میں سماجوادی پارٹی کے رہنما اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے آج اسمبلی میں گھاٹکوپر مانخورد شیواجی نگر فلائی اوور کا نام حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے نام سے منسوب کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔

گھاٹکوپر مانخورد فلائی اوورکا نام خواجہ غریب نواز سے منسوب کرنے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ مانخورد کے عوام اور علماء کرام کئی بار یہ مطالبہ کرچکے ہیں کہ اس فلائی اوور کا نام خواجہ غریب نواز کے نام سے منسوب کیا جائے، اس لئے میرا مطالبہ ہے کہ حکومت اس ضمن میں فوری طور پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اس پل کا نام خواجہ غریب نواز سے منسوب کرے۔

مزید پڑھیں:مہاراشٹر: بی جے پی کے 12 ارکان اسمبلی ایک سال کے لیے ایوان سے معطل

ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج کے نام سے نئی ممبئی کو منسوب کیا جائے، اور ملک کے مسلمان ہی نہیں بلکہ تمام مذاہب کے لوگ خواجہ غریب نواز کو مانتے ہیں اور ان سے عقیدت رکھتے ہیں اس لئے ان کے نام سے مانخورد فلائی اوور کا نام منسوب کیا جائے اور رائے گڑھ کو سنبھاجی مہاراج کے نام سے منسوب کیا جائے۔

Last Updated : Jul 7, 2021, 6:04 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details