اردو

urdu

ETV Bharat / state

درخت لگانے والے منصوبے کی تحقیقات کا مطالبہ: نانا پٹولے - ممبئی نیوز

نانا پٹولے نے بی جے پی کی دور حکومت میں 50 کروڑ درخت لگانے والے منصوبے کی تحقیقات کرانے مطالبہ کیا۔

درخت لگانے والے منصوبے کی تحقیقات کا مطالبہ: نانا پٹولے
درخت لگانے والے منصوبے کی تحقیقات کا مطالبہ: نانا پٹولے

By

Published : Mar 3, 2021, 9:55 PM IST

ممبئی: کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے آج ایوان میں 'بی جے پی کے دور حکومت میں وزیر جنگلات سدھیر منگیٹیوار کے ذریعہ 50 کروڑ درخت لگانے والے منصوبے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں’’گلوبل وارمنگ‘‘ کے منفی اثرات کے پیش نظر ماحول کو متوازی رکھنے کے لئے درخت لگانے والے تین سالہ منصوبہ شروع کیا گیا تھا۔

یہ اسکیم سابق وزر اعلی دیویندر فڑنویس حکومت کی خوابوں کی اسکیم تھی۔ جسے سرکاری خزانے سے مالی اعانت فراہمی کے ساتھ ساتھ کچھ اور افراد سے بھی رقم اکٹھا کی گئی تھی۔ اس لئے اس اسکیم کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے کہ ریاست میں کتنے پودے لگائے گئے؟ اور کس نرسری سے پودے لائے گئے؟ کیا یہ خوابوں کا منصوبہ کامیاب رہا۔؟

نانا پاٹولے کے مطالبے کے بعد حکومت کی جانب سے ایک کمیٹی کی تشکیل دینے کی یقین دہانی کرائی گئی جس کی انکوائری کمیٹی کا اعلان 13 مارچ تک کیا جائے گا۔ نائب وزیر اعلی کے مطابق اگلے چھ ماہ میں انکوائری کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details