ممبئی: مرکزی حج کمیٹی کے سابق چیئرمین حافظ نوشاد نے ممبئی مرین لائنس میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں ممبئی حج کمیٹی میں بے ضابطگیوں اور بدعنوانی کا سنگین الزام عائد کیا اور کہا کہ 'حج کمیٹی آف انڈیا میں سابق مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی کے دور اقتدار میں جو بھی کارگزاریاں اور تعمیری کام ہوئے ان کی اعلی سطحی جانچ ہو۔' اس کے علاوہ حجاج کرام کے پیسوں اور رقومات کے غلط استعمال پر پابندی عائد کی جائے۔' Allegations of corruption in Mumbai Hajj Committee
انہوں نے کہا کہ 'حج کمیٹی آف انڈیا مرکزی حکومت کے زیر اثر ضرور ہے لیکن یہ ملکیت مسلمانوں کی ہے اس میں عازمین حج کا سرمایہ ہے اس لیے جو بھی تعمیرات کام حج ہاؤس میں کیے گئے ہیں اس کے گوشوارہ کی تحقیقات کروائی جائے اور سابق وزیر مختار عباس نقوی پر کارروائی ہو کیونکہ کئی بے ضابطگیوں کی شکایات بھی ملی ہے۔' Demand for investigation of corruption in Hajj Committee
انہوں نے کہا کہ 'مختار عباس نقوی بارہا حج سبسڈی کے خاتمہ کا دعوی کرکے اس کو مسلمانوں پر بوجھ قرار دے رہے تھے جبکہ سپریم کورٹ نے سبسڈی ختم کرنے کی معیاد 2022 طے کی تھی لیکن اسے جلد ہی ختم کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ 'حج کمیٹی میں مختار عباس نقوی کے دور میں کئی بدعنوانی ہوئی ہے اس کی انکوائری بھی ضروری ہے۔'