اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی: کووڈ ہسپتالوں کو بہتر بنانے کا مطالبہ - بی ایم سی کو سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں کووڈ ہسپتالوں کی حالت پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے وفد نے بی ایم سی کمشنر سے ملاقات کر کے اسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔

demand for improvement of covid hospitals mumbai maharashtra
ممبئی کے کووڈ ہسپتالوں کو بہتر بنانے کا مطالبہ

By

Published : Sep 1, 2020, 4:56 PM IST

ریاست مہاراشٹر کی حکومت اور محکمہ بی ایم سی ہمیشہ سے اس بات پر زور دیتی رہی ہے کہ ممبئی میں کووڈ ہسپتالوں کی حالت بہتر ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ اس کا اندازہ وہی لگا سکتا ہے جو کورونا کو شکست دے کر ایک نئی زندگی پائی ہو۔

ممبئی کے کووڈ ہسپتالوں کو بہتر بنانے کا مطالبہ

کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد محکمہ بی ایم سی نے ممبئی کے کئی ہسپتالوں کو کووڈ ہسپتالوں میں تبدیل کر دیا ہے۔ چونکہ سب سے زیادہ کورونا کا قہر مہاراشٹر میں ہی ہے اور مسلم گنجان آبادی والے علاقوں میں ہوا ہے۔ وجہ صاف ہے کہ لوگوں کی تعداد یہاں زیادہ ہونے کے سبب زمین، راستے اور آشیانے تنگ ہیں۔ جہاں سماجی دوری کے قوانین کی خلاف ورزی عوام کی مجبوری ہے۔ اس تعداد کا اثر ان بستیوں سے منسلک ہسپتالوں پر گہرا اثر پڑا ہے۔

مہاراشٹر میں ای پاس کی اب ضرورت نہیں: وزیرداخلہ

اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ خستہ حال ہسپتال جہاں کورونا کے مریضوں کا ہجوم ہونے کے سبب دوسرے مریضوں کو بروقت علاج نہ ملنے پر وہ موت کے شکار ہوگئے۔

ممبئی کے کووڈ ہسپتالوں کو بہتر بنانے کا مطالبہ

مجلس کے ممبئی صدر فیاض خان نے کہا کی ان ہسپتالوں کی خستہ حالی کا خمیازہ مریضوں کو بھگتنا پڑتا ہے۔ اس لیے محکمہ بی ایم سی کو سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details