مالیگاؤں: ایم پی ایس سی امتحان میں کامیاب 413 اُمیدواروں کی تقرری کے لیے ایس آئی او تنظیم کی جانب سے مالیگاؤں میں ایڈیشنل کلکٹر کو ایک میمورنڈم سونپا گیا۔
اس میمورنڈم کے ذریعے مہاراشٹر نارتھ زون کے ایس آئی او کے صدر طارق ذکی نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے ایم پی ایس سی امتحان میں کامیاب 413 اُمیدواروں کو تقرری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مالیگاؤں: ایم پی ایس سی امتحان میں کامیاب اُمیدواروں کے تقرری کا مطالبہ - مہارشٹر نیوز
ایم پی ایس سی امتحان میں کامیاب 413 اُمیدواروں کی تقرری کے لیے ایس آئی او تنظیم نے وزیر اعلیٰ کے نام ضلع کلکٹر کو میمورنڈم سونپا ہے، جس میں ایم پی ایس سی امتحانات میں کامیاب طلبا کے تقرری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن (ایم پی ایس سی) کا امتحان 2019 میں ہوا تھا جس میں 413 طلبا نے مختلف عہدوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ امتحان کا حتمی نتیجہ 19 جون 2020 کو ظاہر کیا گیا، جسے ایک سال سے زیادہ وقت گزرچکا ہے۔لیکن ریاستی حکومت نے منتخب امیدواروں کو اب تک تقرری نہیں کی ہے۔
مزید پڑھیں:
World Anti-Drug Day: ممبئی میں اینٹی نارکوٹک سیل کی بیداری مہم
سپریم کورٹ نے بھی اس تقرری کے حوالے سے فیصلہ دیا ہے۔ لہذا اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن (ایس آئی او) نے وزیر اعلیٰ کے نام ضلع کلکٹر کو میمورنڈم پیش کیا ہے اور منتخب امیدواروں کو تقرری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔