اردو

urdu

Encroachment on Roads at Malegaon: شاہراہوں پر تجاوزات کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

By

Published : Mar 12, 2022, 4:01 PM IST

مالیگاؤں میں جنتادل سیکولر کی جانب سے قبضوں کو ہٹانے اور ٹریفک نظام کی درستی کےلیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر جنتادل ایس کے درجنوں کارکنان نے اسکول کی بچیوں کی حفاظت کرو، اتی کرمن صاف کرو کا نعرہ لگایا۔ Janata Dal Secular on Encroachment in Malegaon

شاہراہوں پر تجاوزات کے خلاف کاروائی کا مطالبہ
شاہراہوں پر تجاوزات کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں شاہراہوں کی حالت انتہائی خراب ہوچکی ہے۔ شہر کی معروف شاہراہ شہید عبدالحمید روڈ، آگرہ روڈ کے علاوہ خاص طور پر امام احمد رضا روڈ پر تجاوزات کی وجہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ Janata Dal Secular on Encroachment in Malegaon

شاہراہوں پر تجاوزات کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

جونا آگرہ روڈ سے لیکر امام احمد رضا روڈ پر غیر قانونی پارکنگ اور ٹریفک کے مسائل کی وجہ سے عوام اور طلبا و طالبات کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ امام احمد رضا روڈ پر شہر کے دو بڑے اسکولز ہیں اور راستہ کے کنارے پر روزانہ بھنگار بازار لگتا ہے جس کے سبب اسکول ختم ہونے کے بعد گھنٹوں ٹریفک جام رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:619 Kanal State Land Retrived in Bandipora: بانڈی پورہ میں تجاوزات کے خلاف کارروائی، 618 کنال اراضی بازیاب

اس سلسلے میں آج جنتادل سیکولر کی جانب سے قبضوں کو ہٹانے اور ٹریفک نظام کی درستی کےلیے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر جنتادل کے درجنوں کارکنان نے اسکول کی بچیوں کی حفاظت کرو، اتی کرمن صاف کرو کا نعرہ دیا۔

وہیں اس تعلق سے جنتادل سیکولر کی رہنما شان ہند نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انہیں مسلسل اس بات کی شکایت موصول ہورہی تھی کہ امام احمد رضا روڈ پر گھنٹوں ٹریفک جام رہتا ہے۔ اور جب لڑکیاں اسکول سے باہر نکلتی ہے تو بھیڑ ہونے کی وجہ سے ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کی شکایت بار بار کارپوریشن اور اتی کرمن محکمہ سے کرنے کے باوجود بھی اس روڈ سے غیر قانونی پارکنگ اور تجاوزات کو نہیں ہٹایا گیا۔ اس لئے جنتادل سیکولر کی جانب سے راستہ روکو احتجاج کیا گیا تاکہ انتظامیہ کو اس بات کا احساس ہو کہ شہریان کو روزانہ کتنی تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details