اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادیب اطفال سراج عظیم کواعزازیہ - دہلی سے تشریف لائے بھارت کے معروف بچوں کے ادیب

ریاست مہاراشٹر کے صنعتی شہر مالیگاؤں میں ادارہ نثری ادب کی جانب سے ایک اعزازی نشست اردو میڈیا سینٹر میں اہتمام کیا گیا۔

دہلی کے ادیب اطفال سراج عظیم کا استقبال و اعزاز

By

Published : Oct 31, 2019, 10:47 AM IST

اس خصوصی نشست میں دارالحکومت دہلی سے تشریف لائے بھارت کے معروف بچوں کے ادیب سراج عظیم کا استقبال کیا گیا۔

صدر ادارہ نثری ادب محمد اسحاق خضر کی صدارت اور ناظم نسل نو رضوان ربانی کی نظامت میں پروگرام رات دیر گئے تک انہتائی کامیابی کے ساتھ چلتا رہا۔

دہلی کے ادیب اطفال سراج عظیم کا استقبال و اعزاز

اس موقع پر ادیب اطفال سراج نے اپنے تاثرات میں مالیگاؤں شہر کی ادبی خدمات کا اعتراف کیا اور قلم کاروں کی کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے بچوں کے ادب پر بہت سنجیدہ گفتگو بھی کی اور 'جشن بچپن' پروگرام کا اعلان کیا، جو عنقریب دبئی میں منعقد ہوگا۔ یہ ملک بھر اور خاص کر مالیگاؤں سے بھی فنکاروں کو مدعو کیا جائے گا۔

پروگرام کے اخیر میں سراج عظیم نے ای ٹی وی بھارت کو دئے گئے انٹرویو میں کہا کہ ادب کے لیے دہلی اور لکھنؤ کے بعد سرزمین مالیگاؤں زرخیز ہے۔

مالیگاؤں شہر سے مسلسل ادبی نشستوں اور تقاریب کے ذریعے اردو زبان و ادب کی ترویج و ترقی ہو رہی ہے۔

اس ادبی نشست میں افسانے، ڈرامہ، کہانی اور مضمون قلمکاران محفل عبدالمجید ماسٹر، ڈاکٹر اقبال برکی، عمران جمیل، سراج دلار اور اشفاق عمر نے پیش کیے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details